ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی پرُنم آنکھوں سے آخری رسومات ادا ، 17توپوں کی سلامی، آخری رسومات میں 800فوجی کی شرکت

چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی پرُنم آنکھوں سے آخری رسومات ادا ، 17توپوں کی سلامی، آخری رسومات میں 800فوجی کی شرکت

Sat, 11 Dec 2021 11:22:58    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کے اولین سی ڈی ایس جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا اور دیگر11 فوجی اہلکاروں کی موت کے بعد پورے ملک میں سوگ کا ماحول ہے- چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کا قافلہ جمعہ کو دہلی چھاؤنی کے بیرار اسکوائر پہنچا، جہاں ان کی بیٹیوں نے انہیں مکھ اگنی دی -اس سے قبل جنرل راوت کو17 توپوں کی سلامی دی گئی-جنرل راوت اور ان کی اہلیہ کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ بیرار اسکوائر پر آخری رسومات ادا کی گئیں - اس دوران800حاضر سروس اہلکاروں نے حصہ لیا اور17توپوں کی سلامی بھی دی گئی-


Share: